رمضان المبارک کی آمد: مساجد میں نماز ادائیگی انتظامات مکمل کر لیے گئے
فائل فوٹورمضان المبارک کی آمد، حکومتی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے مساجد کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔مساجد کے صحن میں نماز ادائیگی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز پنجگانہ اور تراویح کی مشروط اجازت ملنے پر انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کر دیا۔
طے شادہ اصول کے تحت جماعت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کےلئے مساجد کی باقاعدگی سے صفائی اور کلورین ملے پانی سے دھلائی کی جا رہی ہے۔ مساجد سے قالین اور چٹائیاں اٹھا دی گئیں۔سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے نمازیوں کے درمیان فاصلے کےلیے نشانات لگائے جا رہے ہیں۔
مساجد کی انتظامیہ نے کورنا وائرس کےخلاف جنگ میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گ
نمازیوں کی سہولت اور صورتحال سے نمٹنے کےلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کےمطابق حکومت کی واضح ہدایت کے بعد 50سال سے زائد عمر والے افراد اور بچوں کو مساجد میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورتحال میں فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔